مرکزی صفحہ / دلچسپ و عجیب / مفیدگھریلو مشورے / رنگت میں تبدیلی ہو سکتی ہے؟

رنگت میں تبدیلی ہو سکتی ہے؟

حویلی لکھا سے مریم نے پوچھا ہے کہ

کیا رنگت میں تبدیلی ہوسکتی ہے؟ میری بیٹی جس کی عمر 3 سال ہے اس کا رنگ بہت زیا دہ کالا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی کا رنگ سفید نہ سہی چلو گندمی ہی ہو جائے۔ پلیز رنگ صاف کرنے کے لیے کوئی گھر یلوتر کیب بتادیں۔

مشورہ:

تمام جانداراشیاء اور انسانوں کی رنگت ،حلیہ خد و خال ، جسمانی ڈھانچہ قد اور عادات کا زیادہ تر انحصار اور اظہار جیز پر ہوا کرتا ہے۔ اگرتو بچی کے والدین کی رنگت صاف اور گوری ہے تو پھر کہا جا سکتا ہے کہ بچی کا رنگ بیماری یا غذائی قلت کی وجہ سے سیاہی مائل ہے۔ جسمانی رنگت پر اخلاط کا گہرا اثر ہوتا ہے۔ صفرا کی زیادتی سے رنگ پیلا سودا کے غلبے سے رنگت کالی بلغم کی زیادتی سے سفید اور خون کا غلبہ رنگت کو سرخی مائل بناتا ہے۔ موسمی ، ماحولیاتی اور جغرافیائی اثرات کے تحت بھی انسانی بدن کی رنگت میں تبدیلی پیدا ہونا فطری امر ہے۔ سرداور پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں کی رنگت سرخ و سفید جبکہ گرم اور میدانی صحرائی خطوں میں بسنے والوں کا رنگ گندمی اور سیاہی مائل ہوسکتا ہے ۔ بعض بچے بچین میں کسی بڑی بیماری میں گرفتار ہونے کی وجہ سے غذائی کمی میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور ان کی رنگت میں وقتی طور پر تبدیلی واقع ہو جایا کرتی ہے۔ چونکہ آپ نے پوری تفصیل نہیں بتائی اس لیے ہم مزید کچھ کہنے کی بجائے صرف اتنا کہیں گے کہ آپ اپنی بیٹی کی غذا میں ہیموگلوبین سے بھر پور خون صاف کرنے والے غذائی عناصر شامل کریں۔ بچی کو موسم کے لحاظ سے روزانہ نہلائیں۔ بھاگ دوڑ اور کھیل کود کی طرف راغب کریں۔ خالص بیسن میں کچا دودھ ملا کر رات سوتے وقت چہرے پر لیپ کر دیا کریں ۔ صبح کسی کیمیکل سے پا ک بیوٹی صوپ سے چہرہ دھویا کریں۔ بازاری رنگ گورا کرنے والی کریموں کے استعمال سے باز ر ہیں انشاء الله عمر کے ساتھ ساتھ پچی کی رنگت میں بہت تبدیلی پیدا ہو کر صاف و شفاف ہو جائے گی۔

اپنے بارےمیں حکیم نیاز احمد ڈیال

Check Also

عمر سے بڑی لگئی ہوں

کوئٹہ سے ثانیہ ہی ہیں کہ میری عمر 31 سال ہے اور میرا پیٹ بہت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے