مرکزی صفحہ / دلچسپ و عجیب / مفیدگھریلو مشورے / نسوانی حسن میں کمی اور ماہواری کی خرابی

نسوانی حسن میں کمی اور ماہواری کی خرابی

وہاڑی سے نمرہ کہتی ہیں کہ میرا ماہواری کا نظام درست کام نہیں کرتا کئی کئی مہینے گزر جاتے ہیں ماہواری آئے اور اگر کبھی آتی بھی ہے تو بہت کم مقدار میں آتی ہے۔ ایک آدھ دن میں ہی ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مجھے نسوانی حسن میں کمی کا سامنا بھی ہے۔ پلیز مجھے میرے ان دونوں پرابلمز سے نجات حاصل کرنے کے لیے کوئی موثر دوا،غذا اور پرہیز تجویز فرمادیں۔

مشورہ:۔

جس طرح کے مسائل کا تذکرہ آپ نے کیا ہے ؟ ایسے مسائل میں آپ اکیلی ہی گرفتارنہیں ہیں بلکہ فی زمانہ خواتین کی ایک کثیر تعدادان میں مبتلا ہے۔ آج کل خواتین میں مذکورہ مسائل کی بہت سے دوسری جسمانی وجوہات کے ساتھ ساتھ ایک بڑی وجہ سمارٹ رہنےکے چکر میں جنون کی حد تک ڈائٹنگ کرنے کا رجحان بھی ہے۔ زیر نظر سطور میں ہم صرف غیر ضروری اور خود ساختہ ڈائیٹنگ کے نقصانات اور ان کے خواتین کی صحت پر اثرات کا جائزہ لیں گے۔ بدن انسانی میں وقوع پزیر ہونے والے ان گنت عوامل اور ان کے تمرات کا دارومدار ہماری کھائی جانے والی غذابر ہوتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں وجو دانسانی کورواں دواں اور زندہ رہنے کے لیے در کار ایندھن کی ضرورت غذاسے پوری کی جاتی ہے۔ ہماری پرورش کے لیے لازمی غذائی اجزاء خون میں شامل ہو کر بدن کے روئیں روئیں تک پہنچتے ہیں ۔ جب ہماری غذائی ضرورت پوری نہیں ہوتی یا بدن کومطلوبہ مقدار کی رسد میں کمی واقع ہونے لگتی ہے تو بدن بھی آہستہ آہستہ کمزوری کی لپیٹ میں آنے لگتاہے۔ یہی غذائی عناصر کی کمی بعد ازاں بدن کے لیے مستقل روگ بن کر کئی ایک ظاہری اور پوشیدہ امراض کا سبب بن جاتی ہے۔ خواتین کا ماہواری نظام کا دارومدار نسوانی ہارمونز کی افزائش کے ساتھ ساتھ خون کی مطلوبہ مقدار کا جسم میں ہوتا بھی لازی قرار دیا جاتا ہے۔ خواتین میں نسوانی اعضاء کی نشو و نما کا دارومدار بھی ہارمونز کے علاوہ متوازن خوراک پر ہوتا ہے۔ میری ایسی تمام بہنیں اور بیٹیا جنہیں بیان کرده مسائل کا سامنا ہے وہ اپنی خوراک کا جاہزہ لیں ۔ غیرضروری طور پر ڈائئٹنگ اور سنے سنائے ٹوٹکوں کے استعمال کے رجحان کو ختم کریں۔عمد ہ صحت اور بہترین نتائج کے لیے کسی ماہر معالج سے مل کر اپنی غذا اور پرہیز تر تیب دیں۔ انشاء الله آپ ہرطرح کے جسمانی، ذہنی اور سماجی مسائل سے محفوظ رہیں گی۔

اپنے بارےمیں حکیم نیاز احمد ڈیال

Check Also

عمر سے بڑی لگئی ہوں

کوئٹہ سے ثانیہ ہی ہیں کہ میری عمر 31 سال ہے اور میرا پیٹ بہت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے