مرکزی صفحہ / اپنے بارےمیں

اپنے بارےمیں

گزشتہ تین دہائیوں سے پامسٹری اور 25سالوں سے شعبہ طب سے منسلک ہوں۔پامسٹری اور طب سے متعلق مفید اور معلوماتی و تحقیقاتی مضامین قومی اور بین الاقوامی جرائدمیں تواتر سے شائع ہوتےآ رہے ہیں۔

قومی اخبارات میں سے روزنامہ ایکسپریس کے ہیلتھ اڈیشن میں 2008 سے باقاعدہ صحت و غذا بارے سائنٹیفک معلومات سے بھرپور مضامین شائع ہورہے ہں۔روزنامہ دنیا اور روز نامہ 92نیوز کے سنڈے میگزین میں مفید و گھریلو مشورے ہر اتوار شائع ہوتے ہیں۔گزشتہ دو سالوں سے ہیلتھ میگزین ماہنامہ ہیلتھ پروفائل انگلش/اردو کی ادارت کی ذمےداری بھی مکمل پروفیشنل اپروچ کے ساتھ سرانجام دے رہاں ہوں۔

قبل ازیں روز نامہ پاکستان،ہفت روزہ زندگی،ماہنامہ قومی ڈائجسٹ، روزنامہ صحافت و روز نامہ دوپہر ،روزنامہ آزادی اور پاکستان ٹائمز ڈبلن میں پامسٹری اور طبی مضامین تواتر سے اشاعت پزیر ہوتےآرہے ہیں۔علاوہ ازیں قومی و بین الاقوامی طبی و ادبی جرائد و رسائل میں غذائی پر ہیز پر مشتمل مفید مضامین بھی شائع ہوتے رہتے ہیں۔پاکستان کے پہلے پرائیویٹ پنجابی چینل اپنا ٹی ؤی کے مارننگ شو ود ریمبو اینڈ صاحبہ 100سے زائد غذا و صحت کے موضوع پر ویڈیوز اور انٹرویوز بھی موجود ہیں۔

ایک نجی دواساز ادارےکے مطب میں 8سال تک بطور معالج خد مات بھی دے چکا ہوں۔فی الوقت امراض ،غذا اور صحت کے حوالے سے تحقیق و تحریر کے مشغلے کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال ٹائون میں اپنا مطب بھی چلا رہا ہوں۔پاکستا ن میں پہلی بار میڈیکل پامسٹری کی مدد سے امراض تشخیص کرنے کی داغ بیل بھی ہم نےہی ڈالی ہے۔میڈیکل پامسٹری میں دست شناسی،علم الاعداد اور علم النجوم کی رو سے مریض کی بدنی کیفیت ،طبعی ضروریات،فطری رجحانات ،جبلی میلانات اور روز مرہ عادات کے پیش نظر بننےوالی ریڈنگز سے بیماری کا پتہ مکمل اعتماد سے لگا یا جا سکتا ہے۔

اسی طرح غذا اور دوا کا انتخاب بھی جسمانی ضروریات کے عین مطابق طے کر نے میں آسانی میسر آتی ہے۔ہاتھ کی لکیروں کی روشنی میں تیار کیے جانے والے گرافیکل زائچے کی رو سے نہ صرف مرض کی مدت کا تعین کیا جا سکتا ہے بلکہ مرض سے چھٹکارا پانے کا ٹائم ٹیبل بھی سامنے آجاتا ہے۔ہمارے طبی مضامین غذا و صحت کے حوالے سے سادہ طرز تحریر میں لکھے گئے عام فہم اور مفید سمجھے جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے ملک و بیرون ملک قابل ذکر ریڈر شپ موجود ہے۔