BOOK REVIEW

"”””””””ریل کی جادو نگری”””””””””
یہ85 -1984 کی بات ہے جب ہم ریلوے مسجد کے مدرسہ میں درس نظامی کے طالب علم ہوا کرتے تھے۔گھر سے تھوڑے ہی فاصلے سے ریلوے لائن پر اٹھکیلیاں کرتے کبھی اس لائن کو چھلانگتے تو کبھی اس پار اچھلتے کودتے مدرسے جا پہنچتے۔دو روز قبل ملک کے نامور منفرد اور اپنی طرز کے ممتاز لکھاری جناب سعید جاوید کی "ریل کی جادو نگری”موصول ہوئی۔کتاب کے سر ورق پر پہلی نظر پڑتے ہی ہم یادماضی میں کھوگئے اور ہمیں اپے بچپن کے ریل گاڑی سے جڑے تمام واقعات ایک ایک کر کے یاد آنے لگے۔ہارون آباد ریلوے اسٹیشن کی پر رونق بلڈنگ’آتے جاتے ریل انجن کی سیٹیاں اور ڈبوں کے ساتھ لٹک کر سفر کرنا یاددلادیا۔
کسی بھی مصنف اور لکھاری کے طرز تحریر کی سب سے بڑی خوبصورتی اور کامیابی یہ ہوتی ہے کہ وہ پڑھنے والے کو چشم تصور میں اسی ماحول اور منظر میں پہنچادے۔جناب سعید جاوید کو رب کریم نے اس ملکہ سے مالامال کیا ہے کہ آپ واقعات کی منظر کشی اس انداز میں کرتے ہیں کہ قاری اس میں ڈوب جاتا ہے۔”ریل کی جادو نگری” 550صفحات کی ضخیم دستاویز ہے جس میں برادر سعید جاوید نے ریل گاڑی سے متعلق تاریخی,تکنیکی’تخلیقی’عوامی’
محکمانہ’دفتری اور ملکی و غیر ملکی لحاظ سے مختلف پہلوؤں کو اتنے دلکش اور پرکشش لہجے میں بیان کیا ہے کہ قاری معلومات کے خزانے سے مالا مال ہوجاتا ہے۔ملک بھر میں بچھا ریل پٹڑیوں کا جال۔دوسرے ممالک سے بذریعہ ریل گاڑی روابط اور آمد ورفت اور ان کی اہمیت بڑی ہی خوش اسلوبی سے بیان کی ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں ریل ٹریک کی بد حالی اور اجاڑ پن کی کمال نقشہ کشی کی ہے۔دوران سفر پیش آنے والے حادثات کی وجوہات اور سد باب بارے چشم کشا حقائق بیان کیے گئے ہیں۔
مصنف نے تحریر پر کشش بنانے کے لیے "خود بیتے”واقعات کو ہلکے پھلکے اور مزاحیہ انداز میں پیش کر کے قاری کے مزاج کو "گدگدایا”بھی خوب ہے۔شعر وادب سے رسیا قارئین کی دلچسپی کے لیے گاہے گاہے موقع کی مناسبت سے بر محل اشعار کا استعمال بھی بڑی خوبصورتی سے کیا گیا ہے۔
ہماری نئی نسل بہت سے روایات کی طرح ریل گاڑی کے سفر اور اس کے لطف سے بھی دور ہے۔ہمارے نزدیک "ریل کی جادو نگری”کا ہر گھر میں ہونا نئی نسل کو نہ صرف ریل گاڑی کی چیخ چنگاڑ چھک چھکا چھک سے روشناس کرائے گا بلکہ ریل گاڑی سے جڑے زندگی کے لاتعداد حالات وواقعات سے آگاہی بھی مہیا کرے گا۔ریل گاڑی کی اقسام’مسافروں کا طرز عمل’اسٹیشنوں کی صورتحال’ریل کے عملے کی کار گزاریاں,ریل انجن سے متعلق معلومات اور اس سے جڑی ہوئی سہولیات کا تفصیلی تذکرہ "ریل کی جادونگری”میں ملے گا۔
سعید جاوید صاحب شاندار معلومات پر مبنی تخلیقی کاوش پیش کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں اور ہم انہیں اتنی شاندار کاوش پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم ان سے یہ امید بھی کرتے ہیں کہ اپنی شاندار کتب”اچھی گزر گئی”مصریات””ایسا تھا میرا کراچی” اور "ریل کی جادونگری”جیسی معلومات اور دلچسپی سے بھرپور "روایت”کو جاری رکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں مزید ان جیسی کتب سے بہرہ مند فرماتے رہیں گے۔
"ریل کی جادو نگری”بک ہوم نے مزنگ روڈ لاہور سے شائع کی ہے۔کتاب منگوانے کے لیے
042.37231518
پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنے بارےمیں حکیم نیاز احمد ڈیال

Check Also

دائمی نزلے سے چھٹکاراکیسے پائیں۔چند مفید تراکیب

اس مرض میں مبتلا افراد کسی بھی مجلس، محفل اور اجتماع میں اپنے آپ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے