مرکزی صفحہ / Uncategorized / چرس اور دیگر منشیات سے چھٹکارا

چرس اور دیگر منشیات سے چھٹکارا

افتخار احمد منچن آباد سے لکھتے ہیں کہ محترم میں عرصہ 6 سال سے چرس پی رہا تھا لیکن اب تقریباََ دو ماہ سے میں نے چرس پینا چھوڑ دی ہے۔یہاں تک کہ اب تو خالی سگریٹ بھی نہیں پیتا۔اب میری عجیب سی حالت رہتی ہے۔نہ آنکھ کھلتی ہے اور نہ ہی مجھے بھوک لگتی ہے۔جب بھی کو ئی بھوک لگانے والی دوا لیتا ہوں تو کچھ کھا پی سکتا ہوں۔میرا رنگ زرد ہوگیا ہے اور کئی دوسری بیماریوں کا شکار بھی ہو چکا ہوں۔انتہا کا وہمی اور شکی ہوگیا ہوں۔

جسم ہر وقت تھکا تھکا رہتا ہے اور جی کرتا ہے کہ کوئی ہر وقت دباتا ہی رہے۔سر میں شدید درد رہتا ہے اور کانوں میں شائیں شائیں کی آوازیں سنائی دیتی رہتی ہیں۔کوئی کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔پیشاب کھل کر نہیں آتا بلکہ اکثر اس کے ساتھ خون کے قطرے بھی آتے ہیں۔مجھے ہیپا ٹائیٹس بھی ہوگیا ہے۔ مہربانی کر کے مجھے بتائیں کہ اب میں کیا کروں؟یہ سب مصیبتیں میں نے خود ہی پیدا کی ہیں لیکن اب مجھے احساس ہوگیا ہے۔حکیم صاحب! میری رہنمائی فرمائیں تاکہ میں بھی نارمل زندگی جینے کے لائق ہوسکوں۔آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔

اللہ آپ کو اس کا بہتر بدلہ دے آمین۔ دیر آید درست کے مصداق بھائی میاں آپ نے بہت عمدہ اور زندگی دوست فیصلہ کیا ہے اللہ پاک آپ کو اس پہ ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔آمین۔ چرس کا مزاج سرد خشک ہے جس کی وجہ سے آپ کے تمام بدن کے نظام سست ہو چکے ہیں۔آپ جسمانی تھکاوٹ سے بچنے کے لیے دن میں دو چار بار ٹھنڈے اور وافر پانی میں خوب جی بھر کر نہایا کریں۔اگر سہولت ہو تو دن میں ایک بار 10 لٹر پانی میں روغن ارنڈ کے دو بڑے چمچ ابال کر بدن کو بھاپ دیں اور پانی قابلِ استعمال ہونے پر اسی پانی میں نمک کے چار چمچ ملا کر نہا لیا کریں۔دھیان رہے اس طرح کے غسل کے ایک گھنٹہ تک جسم کو ہوا نہ لگنے دی جائے تاکہ بدن کے مسام اچھی طرح کھل جائیں۔ ہیپاٹائیٹس سے بچا ئو کے لیے شربتِ دینار کے چار چمچ عرقِ مکو اور عرق، کاسنی کے نصف نصف کپ میں ملا کر دن میں دو بار پیا کریں۔چرس کے اثرات دور کر نے کے لیے بطورِ علاج مغز بادام20 عدد،انجیر7 عدد اور کشمش 20 عدد رات کو عرقِ گلاب میں بھگو کر صبح نہار میں سات کھجوریں ملا کر شیک بنا کر ناشتہ کریں۔

کھانے پینے میں سوائے چھوڑی ہوئی علت کے اللہ کی تمام نعمتیں استعمال کریں۔ جب تک ہیپاٹائیٹس سے نجات نہیں ملتی تب تک بناسپتی،دیسی گھی اور تیز مصالحہ جات سے پر ہیز کریں۔ تازہ مکھن، دہی،دودھ اور موسمی پھل روزانہ حسبِ گنجائش کھایا کریں۔ تازہ آب و ہو ا میں علی الصبح لمبی لمبی سانسیں لیں تاکہ فریش آکسیجن کی زیادہ سے زیادہ مقدار پھیپھڑوں کے رستے خون میں شامل ہو کر آپ کے کمزور خلیات میں نئی زندگی پیدا کرنے کا سبب بن سکے۔ بفضلِ خدا آپ چند ہفتوں میں ہی صحت مند توانا ہو جائیں گے۔

اپنے بارےمیں [email protected]

Check Also

قوت مدافعت بڑھانےوالی چند غذائیں اور روز مرہ معمولات

انسان کی تخلیق فطرت پر ہوئی ہے اور اس کی بقاء و قیام کےلیےفطری اصولوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے