مرکزی صفحہ / کرنٹ افئیر / انتڑیوں میں سوزش ہے

انتڑیوں میں سوزش ہے

نارووال سے رفیق احمد
نا گرہ لکھتے ہیں میری انتڑیوں میں سوزش ہے اور میں اس وجہ سے بہت زیا دہ پریشان ہوں ۔ میں نے اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیے بہت سی دوائیں استعمال کی ہیں لیکن مجھے کوئی خاص افاقہ نہیں ہوا۔ برائے مہربانی کوئی مفید دوا، گھر یلوتراکیب اور غذائی پر بیز بتادیں جس سے میری انتڑیوں کی سوزش کا خاتمہ ہو جائے۔ آمنہ وقار پوچھتی ہیں کہ معدے کے السر میں کونسی دوائیں زیادہ مفید ثابت ہوتی ہیں ؟ میرے معدے میں سوزش اور درد ہے۔ پلیز رہنمائی فرمادیں۔ مشورہ:
انتڑیوں اور معدے کی سوزش بڑے تکلیف دہ اور خطرناک امراض ہیں ۔ کیونکہ ہم جو بھی کھاتے پیتے ہیں وہ معدے کے رستے انتڑریوں سے ہوکر ہی فضلات کی شکل میں بدن سے خارج ہو پاتا ہے۔ السر یا ورم معدے اور انتڑیوں میں زخم کی سی کیفیت کا نام ہے، زخم
کو مندمل ہونے کے لیے آرام اور پرہیز کی ضرورت ہوتی ہے۔ چونکہ خوردونوش ہماری غذائی ضروریات میں شامل ہے اس لیے معدے میں غذانڈ یلنے کی صورت میں معدہ حالت ریسٹ میں آہی نہیں سکتا۔ معدے اور انتڑیوں کی سوزش وزخموں سے نجات پانے کے لیے
ضروری ہے کہ خراش دار، پروٹینی اور فولادی اجزاءوالی خوراک جیسے مرچ نمک ، تیز مساله جات، گوشت ، ٹماٹر، پالک، کریلے، بینگن، سیب دال مسور، دال چنا، دال ماش ، فاسٹ فوڈز نمکو، پکوڑے، چپس، سموسے، برگر وغیرہ تلی وبھنی اور بادی تقتیل غذاؤں سے مکمل پرہیز
کریں۔ ابلے چاول، دال مونگ، سفید چنے ، گھیا ،توری ، بند گوبھی وغیرہ مرچ نمک کے بغیر ،دلیہ ، صابو دانے کی کھیر کھچڑی اور دودھ وغیرہ کا مناسب مقدار میں استعمال کر کے معدے اور انتڑیوں کی سوزش سے چھٹکار اپایا جاسکتا ہے۔ پھلوں میں سے بیج نکال کرامرود، چھلکے اتار کر سیب ، انار کا جوس اور مسمی فروٹرز ، کینو وغیر ہ حسب ضرورت استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ تر شے پلوں ( کینو مسمی فروٹر، نارنجی ، مالٹا، انناس میں وٹامن سی بکثرت پایا جاتا ہے جو اندرونی زخموں کو مندمل کرنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔ بطور گھریلو علاج میجک سفوف السری آدھی چمچی ہر کھانے کے درمیان کھایا کریں۔ علاوہ ازیں سونف ایک چٹکی ز یر ہسفید ایک چٹکی اور الا ئچی سبز ایک عدد
ا یک پاؤ دودھ میں اچھی طرح پکا کر پینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔ دار چینی اور ہلدی بھی اندرونی زخموں اور سوزش کے خاتمے کے لیے بے حد مفید مانی جاتی ہیں۔ ان کا مناسب مقدار میں ہر کھانے کے بعد استعمال کرنے سے السری کیفیت سے نجات مل جائے گی۔ اس سلسلے میں شامل ہونے کے لیے پورا نام عمر، غذائی عادات ، بیماری کی علامات، بد نی کیفیات اور دونوں ہاتھوں کی تصاویراس موبائل نمبر 17 030081385پروٹس ایپ کریں

اپنے بارےمیں حکیم نیاز احمد ڈیال

Check Also

انتڑیوں کی سوزش سے کیسے بچیں?

تن آسان زندگی بہت سے بدنی مسائل کو جنم دیتی ہے۔ فی زمانہ بہت سارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے