مرکزی صفحہ / کرنٹ افئیر / معدے میں درد کا مسئلہ ہے

معدے میں درد کا مسئلہ ہے

ساہیوال سے مریم کمال نے لکھا ہے میرے معدے اور سر میں بہت
ددر رہتا ہے۔ اپنے اس مستقل اور شدید درد کی وجہ سے میں صحیح طرح سے پڑھائی نہیں کرسکتی ۔ معدے کے درد کے لیے بہت سی ادویات استعمال کر چکی ہوں لیکن وقتی آرام کے بعد درد دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔ برائے مہربانی میرے اس درد کے حوالے سے کوئی مناسب دوا مفید غذا اور موئثر پر ہیز تجویز کر دیں۔ مشورہ:
معدے اور سر کے درد کی وجوہات آپ اچھی طرح سے جان سکتی ہیں اگر ذرا اپنی خوراک سوچنے کے انداز اور رویوں کو مونیٹر
کریں۔ ہمارے رویے، ہماری عادات اور خوراک بھی ہمارے بدن پرمختلف امراض مسلط کرنے کا سب سے بڑا سبب بنا کرتے ہیں۔ تیز مصالحہ جات والے پکوان مستقل کھانے سے معدے میں تیزابی مادے زیادہ پیدا ہو کر پہلے معدے میں سوزش اور بعدازاں زخمی کیفیت بنا دیتے ہیں جو ایک مستقل مرض السر کا روپ دھار کر اذیت دینے لگتا ہے۔ سر میں
دردمستقل طور رہنے کی ایک بڑی وجہ بلڈ پریشر میں کمی یا زیادتی بھی ہوا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ معدے کی تبخیر سے بھی ہلکاہلکا درد ہروقت سر میں ہوتا رہتا ہے قبض بھی سر درد سمیت لا تعدادبدنی مسائل کا سبب بنتی ہے۔ خدانخواستہ دماغ میں رسولی وغیرہ بن جانے سے بھی سر درد میں افاقہ نہیں ہوا کرتا۔ آپ کو اپنے مرض کی تشخیص کے
لیے کسی ماہر معالج سے فوری ملنا چاہیے تاکہ کسی بھی خطرناک صورتحال سے بچا جا سکے۔ معدے کی درد سے بچنے کے لیے گھر یلو طور پر سرخ مرچ ، تیز مصا لے نمک، مرغن ثقیل اور مغلظ خوراک سے پرہیز کریں۔ ابلے ہوئے چاول، دلیہ مونگ کی دال والی کھچڑی اور رس دودھ وغیرہ کا استعمال کریں۔ سردرد سے بچاؤ کے لیے اپنا بلڈ پریشر چیک کروائیں اور اپنے معالج کے مشورے پرعمل پیرا ہو جائیں۔ ان شاءاللہ آپ کو درد سے نجات مل جائے گی۔

اپنے بارےمیں حکیم نیاز احمد ڈیال

Check Also

انتڑیوں کی سوزش سے کیسے بچیں?

تن آسان زندگی بہت سے بدنی مسائل کو جنم دیتی ہے۔ فی زمانہ بہت سارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے